آئی ایم ایف کے کہنے پر قوم پر مہنگائی کا بوجھ ڈال رہےہیں، بلاول  بھٹو زرداری 

 آئی ایم ایف کے کہنے پر قوم پر مہنگائی کا بوجھ ڈال رہےہیں، بلاول  بھٹو زرداری 

اسلام آباد :وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا  کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر قوم پر مہنگائی کا بوجھ ڈال رہےہیں،ہمارے وزیر خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات ہورہے ہیں ۔


اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام  سے متعلق تقریب سے خطاب میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری  کا کہنا تھا کہ  سیلاب متاثرین کو تحفظ دلاناعالمی مالیاتی ادارے کی ذمہ داری ہے۔پاکستان کبھی اس قسم کی  مشکلات سے نہیں گزرا، ہمارے مسئلے اور مشکلات بہت زیادہ ہیں، مسائل پر قابو پانے کیلئے دن رات محنت کررہےہیں ۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سیلاب سے 3 کروڑ سے زائد لوگ متاثر  اور  5 لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئی ہیں،تاریخ میں ایسی آفت پہلے کبھی نہیں آئی ،سندھ میں سیلاب سے ہر 7 میں سے ایک  شہری  متاثر ہوا  ،  سندھ کا 100 کلومیٹر کا حصہ جھیل بن گیا  ،سیلاب متاثرہ علاقوں میں گھروں کی تعمیر کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے 2 سے 3 سال میں تعمیراتی کام  مکمل کرلیں گے،وزیراعلیٰ سندھ سے کہتا ہوں متاثرین کو گھروں کے مالکانہ حقوق فوری دیں ، وفاق نے بھی بحالی کے کاموں میں سندھ کی مدد کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔

 وزیر خارجہ بلاول بھٹو  نے کہا زراعت ہماری ریڑھ کی ہڈی ہے اور سیلاب نے ہماری کمر توڑ دی ، سیلاب نے زراعت کے شعبے کو شدید متاثر کیا،مشکل گھڑی میں یو این سیکرٹری جنرل کی کوششوں کو سراہتے ہیں،  سیلاب نے زراعت کے شعبے کو شدید متاثر کیا،  سیلاب سے 5 لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں ۔ 

 وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کورونا اور یوکرین جنگ کے باعث پوری دنیا میں جیو پولیٹیکل اثرات ہوئے،  پوری دنیا نے ہماری امید سے بڑھ کر ہماری مدد کی، جنیوا  کانفرنس  اتحادی حکومت ، وزارت خارجہ کی بڑی کامیابی ہے،  ہم کافی منصوبے بنا رہے جو ملک کی  ترقی کا باعث ہونگے۔

   بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کریں گے،  ہمیں صحت ، زراعت اور تعلیم کے شعبوں کی بہتری کیلئے مزید کوشش کرنی ہے،  غریب طبقے کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے اقدامات کررہےہیں،  غریبوں کو وسائل دے کر خود مختار بنانا چاہتے ہیں،  سیلاب کے بعد زراعت اور دیگر بحرانوں کا سامنا ہے،   تعلیمی اداروں کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے ۔ 

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا معاشی اور زراعت بحران کے ساتھ ساتھ ملک میں تعلیم کا بحران بھی ہے،  پوری دنیا نے ہماری امید سے بھر کر مدد کی جس کے شکر گزار ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ وفاق سے سیلاب زدہ  علاقوں کے لیے  ٹارگٹڈ سبسڈی کا مطالبہ کرتے ہیں،  وفاقی حکومت سیلاب زدہ علاقوں کو مہنگائی سے ریلیف د ے,  جہاں مسائل زیادہ ہیں وہاں ہم بھی  زیادہ محنت کرکے لوگوں کو ریلیف دینگے ۔