پی ٹی آئی قیادت کی 43 ارکان قومی اسمبلی کو فوری اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت

پی ٹی آئی قیادت کی 43 ارکان قومی اسمبلی کو فوری اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت

لاہور (شیراز احمد شیرازی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے عدالت عالیہ کی جانب سے اپنے 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری معطل کرنے کا فیصلہ آنے کے بعد ان ارکان کو فوری وفاقی دارالحکومت پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پارٹی قیادت نے 43 ارکان کو فوری اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے جس کے بعد مذکورہ ارکان کی اسلام آباد آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر مذکورہ ارکان قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ارکان قومی اسمبلی کو کل اجلاس میں شریک ہونے کی اجازت دے دی جبکہ پی ٹی آئی کے نو منتخب ارکان قومی اسمبلی کا کل حلف اٹھانے کا بھی امکان ہے۔ 
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کا موجودہ پارلیمینٹ میں نہ جانے کا فیصلہ برقرار ہے تاہم ضمنی انتخاب میں کامیاب تحریک انصاف کے دیگر ارکان حلف ضرور لیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں