پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات 19 مارچ کو کرانے کا مطالبہ

پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات 19 مارچ کو کرانے کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات 16 مارچ کی بجائے 19 مارچ کو کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو مراسلہ لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے انعقاد کا شیڈول جاری کر چکا ہے۔ 
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کیلئے جمعرات کا دن مقرر کیا ہے لیکن ورکنگ ڈے پر پولنگ کروانے سے بڑی تعداد میں ووٹرز ووٹ کے حق سے محروم ہوسکتے ہیں۔
اسد عمر نے لکھا ہے کہ اگر مقامی طور پر چھٹی کا فیصلہ کیاجاتا ہے تو بھی ٹرن آؤٹ پر منفی اثر کے امکانات ہیں، الیکشن کے انعقاد کی تاریخ میں معمولی سی تبدیلی سے انتخابی عمل میں ووٹرز کی شرکت کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ 
سابق وفاقی وزیر خزانہ نے مراسلے میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے شیڈول پر نظر ثانی کرے اور جمعرات کی بجائے اتوار 19 مارچ کو ان 33 حلقوں میں انتخاب کروائے۔

مصنف کے بارے میں