2016 کی حیران کن شخصیات جو دنیا پر اثر انداز ہوئیں

2016 کی حیران کن شخصیات جو دنیا پر اثر انداز ہوئیں

ترک میڈیا گروپ ٹی آر ٹی ورلڈ' نے 2016 میں اپنے کاموں سے دنیا میں ہلچل مچا نے والی حیران ک±ن شخصیات کی فہرست جاری کر دی۔ جس میں سیاست، کھیل، تعلیم، شام کے مہا جرین اور دوسروں کو تحریک دینے لوگوں کو شامل کیا گیا ہے۔سوشل میڈیا کی طاقت کو ہتھیار بنا کر مقبوضہ کشمیر کی تحریکِ آزادی میں نئی روح پھونکنے والے شہید کمانڈربرہان وانی کا نام بھی فہرست میں شامل ہے ۔

حلب کی سات سالہ بانا العابد ہر خوف سے لڑتے ہوئے لوگوں کو اپنے ٹوئٹر اکاونٹ کے ذریعے شام کی صورتحال سے باخبررکھتی رہی۔مسلم امریکی ایتھلیٹ ابتحاج محمد نے باحجاب ر یو اولمپکس میں شرکت کر کے تاریخ رقم کی، نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانیکا ٹرمپ سمیت دیگر افراد حیران کن شخصیات کی فہرست میں شامل ہیں۔