بھارتی حکمران جماعت کے راہنما کی مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی، مقدمہ درج کر لیا گیا

بھارتی حکمران جماعت کے راہنما کی مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی، مقدمہ درج کر لیا گیا

نئی دہلی:  بھارتی حکمران جماعت کے لیڈر ساکشی مہاراج نے ایک بار پھر متنازعہ بیان دیا ہے شاکسی مہاراج کا کہنا ہے کہ ہندوستانی کی بڑھتی ہوئی آبادی ذمہ دار ہندو نہیں بلکہ مسلمان ہیں اس بیان کی بنا پر برسراقتدار ہندوقوم پرست جماعت بی جے پی کے رہنماءساکشی مہاراج کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، انہوں نے کہا تھا آبادی پر تبھی کنٹرول ہو سکتا ہے جب اس پر کویہ سخت قانوں بنے اس پہلے اُنھوں نے مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز بیان دیا تھا،جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مسلمان بھارت میں بڑھتی ہوئی آبادی کے ذمہ دار ہیں، وہ 4 بیویوں اور 40 بچوں پر یقین رکھتے ہیں۔ یاد رہے بھارتی سپریم کورٹ نے حکم دیا تھاکسی قسم کا نسلی یا مذہبی بیان نہیں دیا جائے گا جو کسی مسئلے کو جنم دے