سوامی اوم نے سلمان خان کو آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دے دیا

سوامی اوم نے سلمان خان کو آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دے دیا

ممبئی: دبنگ خان ایک بار پھر انتہا پسندوں کے نشانے پربگ باس کے گھر سے باہر نکالے جانے کے بعد سوامی اوم نے شو کے میز بان سلمان خان کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا ۔بھارتی ٹی وی شو بگ باس سیزن 10کے متنازع حریف سوامی اوم نے بھارتی اداکار سلمان خان کو اینٹی نیشنل کہتے ہوئے آئی ایس آئی ایجنٹ قرار دے دیا۔
انہو ں نے سلمان خان پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے سوامی اوم کو بیگن کے نام پر مرغی کا گوشت کھلایا۔بھارتی میڈیاکو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پروگرام میکرز نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی اور اغوا کروایا۔