او پی سی نے سکاٹ لینڈ میں مقیم اوورسیز پاکستانی کو 66 لاکھ روپے واپس دلا دیے

او پی سی نے سکاٹ لینڈ میں مقیم اوورسیز پاکستانی کو 66 لاکھ روپے واپس دلا دیے

لاہور :اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی)پنجاب کی کاوشوں سے برطانیہ میں مقیم اوورسیز پاکستانی کو 66 لاکھ روپے واپس دلوادیے گئے ہیں۔اوورسیز پاکستانی یاسر عرفات نے یہ رقم بشیر احمد نامی شخص کوٹیکسٹائیل یونٹ کے قیام کیلئے دی تھی۔کمشنر اوپی سی افضال بھٹی نے اس ضمن میں بتایا کہ سکاٹ لینڈ،برطانیہ میں مقیم یاسر عرفات نے کمیشن کو شکایت کی کہ اس نے ساہیوال کے رہائشی بشیراحمد کو کاروبار کیلئے66 لاکھ روپے دیے۔
بشیر احمد نے دھوکہ دہی سے کاروبار میں نقصان ظاہر کیاتاہم بعد میں 58 لاکھ روپے کے پانچ چیک یاسر عرفات کو دیے جو سارے ڈس آنرہو گئے۔یاسر عرفات نے بشیر احمد کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی لیکن پولیس اس کو گرفتار کرنے سے گریز کرتی رہی۔ افضال بھٹی نے بتایا کہ اوپی سی نے شکایت کے باقاعدہ اندراج کے بعد کیس ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی ساہیوال کو ریفر کیا جس کی کاوشوں سے بعدازاں 66 لاکھ روپے کی رقم یاسرعرفات کو واپس دلادی گئی۔