ملتان کے ٹرین ڈرائیورز نے ریٹائرمنٹ کی درخواستیں جمع کرا دیں

ملتان کے ٹرین ڈرائیورز نے ریٹائرمنٹ کی درخواستیں جمع کرا دیں

 لودھراں ٹرین حادثے میں ڈرائیور پر مقدمہ درج کرنے پر ملتان ریجن کے 200 ڈرائیوروں نے احجاجاً اپنے استعفے ریلوے حکام کو جمع کرا دیئے ہیں۔

خانیوال رننگ اسٹاف کے ہونے والے اجلاس میں ٹرین ڈرائیورز کا کہنا تھا کہ کسی بھی حادثے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے نچلے طبقے کو قصور وار ٹھہرا کر ریلوے افسران کو بچالیا جاتا ہے۔ رننگ اسٹاف کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ دھند کے دوران پھاٹک کے گیٹ کیپر کو پٹاخے دیئے جاتے ہیں جو ریلوے ٹریک پر لگائے جاتے ہیں تاہم کافی عرصے سے ریلوے افسران پٹاخوں کی مد میں جاری ہونے والی رقم میں خورد برد کر رہے ہیں۔

رننگ اسٹاف کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں ریٹائرمنٹ کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں اس لئے ہم نے احتجاجاً اپنے استعفے ریلوے حکام کے حوالے کر دیئے ہیں۔