جہلم' مسافر وین اور کار میں تصادم ، 13 افراد جاں بحق ، 10 شدید زخمی

جہلم' مسافر وین اور کار میں تصادم ، 13 افراد جاں بحق ، 10 شدید زخمی

جہلم :جہلم میں جی ٹی روڈ پر سوہاوہ کے قریب مسافر وین اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 10 شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب راولپنڈی سے جہلم آنے والی کار کا ٹائر پھٹ گیا اور وہ مسافر وین سے جا ٹکرائی ،زخمیوں اور جاں بحق افراد کی نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔