مانچسٹر سے لاہور آنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز کے انجن میں آگ لگ گئی

: نجی ائیرلائن کی مانچسٹر سے آنے والی پرواز کے ایک انجن میں آگ لگ گئی جس کے بعد پائلٹ نے جہاز کے ایک انجن کے ساتھ لاہورایئرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کرائی

مانچسٹر سے لاہور آنے والی نجی ائیرلائن کی پرواز کے انجن میں آگ لگ گئی

لاہور: نجی ائیرلائن کی مانچسٹر سے آنے والی پرواز کے ایک انجن میں آگ لگ گئی جس کے بعد پائلٹ نے جہاز کے ایک انجن کے ساتھ لاہورایئرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کرائی۔

مانچسٹر سے آنے والی شاہین ائیرلائن کی پرواز 902 کو ہنگامی طور پر لاہور ائیرپورٹ پراتار لیا گیا۔ ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق مانچسٹر سے آنے والی ائیربس اے 330 جہاز کے انجن میں لینڈنگ سے پہلے ہی آگ لگ گئی تھی تاہم پائلٹ نے مہارت کے ساتھ  دوسرےانجن کے ذریعے جہاز کو علامہ اقبال ایئرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کرائی اور جہاز ممکنہ حادثے سے بچ گیا۔