شردھا کپور کی ایسی تصاویر وائرل جو پہلے کسی نے نہ دیکھی ہو ں گی

شردھا کپور کی ایسی تصاویر وائرل جو پہلے کسی نے نہ دیکھی ہو ں گی

ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ شردھا کپور کی بغیر میک اپ تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیا جس میں انہیں پہچاننا آسان ہی بلکہ ناممکن ہے۔شردھا کپور نے فلمی کیرئیر کا آغاز2010 میں فلم’’تین پتی‘‘ سے کیا لیکن شہرت انہیں 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم’’عاشقی 2‘‘سے ملی جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا اور متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ’’اک ولن‘‘،’’حیدر‘‘،’’اے بی سی ڈی 2‘‘،’’باغی‘‘اور’’راک آن 2‘‘شامل ہیں۔

اداکارہ کو مسلسل تین فلموں کے 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے کا منفرد اعزاز حاصل ہے جب کہ انہوں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کے میدان میں بھی قسمت آزمائی کی ہے اور کئی فلموں میں اپنی آوازکا جادو بھی جگایا ہے ۔

شردھا کپور نے اداکاری کے ساتھ  اپنی خوبصورتی کے حوالے سے بھی شہرت حاصل کی اور ان کا فلم نگری کی خوبصورت اداکاراؤں میں شمار ہوتا ہے لیکن اب اداکارہ کی بغیر میک اپ تصاویر نے گلیمرس کی دنیا کاپول کھول دیا ہے جس نے نہ صرف مداحوں کو حیران کردیا بلکہ اس میں پہچاننابھی کسی صورت آسان نہیں ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:بپاشا باسو کی بغیر میک اپ تصاویر نے سب کو حیران کردیا

نیوویب ڈیسک< News Source