وارم اپ میچ میں پاکستان نے نمیبیا کو 107 رنز سے شکست دیدی

وارم اپ میچ میں پاکستان نے نمیبیا کو 107 رنز سے شکست دیدی

کرائسٹ چرچ : انڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے پاکستانی شاہینوں نے  وارم اپ میچ میں نیمبیا کو 190 رنز سے ٹھکانے لگا ڈالا ۔

کرائسٹ چرچ میں وارم اپ میچز سے قبل روایتی رقص پیش کیا گیا ۔ پریکٹس میچ میں پاکستانی جونئیرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 297 کا ٹوٹل سکور بورڈ پر سجایا ۔محمد محسن خان 102 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے ۔ محمد طحہ 56 اور علی زریاب 51 رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ہدف کے تعاقب میں کمزور حریف نیمبیا 31 ویں اوور میں صرف 107 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور محمد طحہ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔