امریکی شہر سٹاک ہوم کے میٹرو سٹیشن کے باہر دھماکہ،ایک شخص ہلاک،خاتون زخمی

امریکی شہر سٹاک ہوم کے میٹرو سٹیشن کے باہر دھماکہ،ایک شخص ہلاک،خاتون زخمی

"نیونیوزاہم خبر"

سٹاک ہوم:امریکی شہر سٹاک ہوم کے میٹرو سٹیشن کے باہر دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور خاتون معمولی زخمی ہوگئی۔خبر رساں ادارے’ دی گارڈین‘ کی رپورٹ کےمطابق امریکہ کے شہر سٹاک ہوم کے میٹرو سٹیشن کے باہر دھماکہ ہونے سے زخمی 60 سالہ شخص اور 45 سالہ خاتون کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں پر 60 سالہ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا جبکہ خاتون کے چہرے پر معمولی زخم آئے۔

یہ بھی پڑھیں:https://www.neonetwork.pk/08-Jan-2018/41184

عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب اس شخص نے زمین پر پڑی کوئی چیز اٹھانے کی کوشش کی ۔پولیس نے علاقے کو سیل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے جبکہ رپورٹس کے مطابق دھماکہ ہینڈ گرینیڈ کے پھٹنے کی وجہ سے ہوا۔پولیس حکام کے مطابق یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ آیا یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ تھا یا دہشتگردی کی کوئی کارروائی تھی۔