سلمان خان بھلے شادی نہ کریں لیکن باپ ضرور بنیں، سلمان خان

سلمان خان بھلے شادی نہ کریں لیکن باپ ضرور بنیں، سلمان خان

ممبئی: رانی مکھرجی ان دنوں اپنی فلم ’ہچکی‘کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں وہ اپنی فلم کی پروموشن کے لیے بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین شو ’بگ باس سیزن 11‘ میں گئیں جہاں انہوں نے شو کے میزبان سلمان خان سے کافی دلچسپ باتیں کیں۔

رانی مکھرجی نے پروگرام کے دوران کہا کہ سلمان خان بچوں سے بہت محبت کرتے ہیں وہ میری بیٹی آدیرا کو بھی بہت چاہتے ہیں۔ اس لئے سلمان خان کو چاہئیے کہ بھلے ہی وہ شادی نہ کریں لیکن باپ ضرور بنیں۔

یاد رہے کہ شادی کے بغیر باپ بننے کا رواج بالی ووڈ میں نیا نہیں اس سے قبل کرن جوہر اور تشار کپور بھی شادی کے بغیر ہی سروگیسی کے ذریعے باپ بن چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں