سردار یوسف وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نالاں

سردار یوسف وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نالاں

اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں شگفتہ جمانی کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حج پالیسی پر ایک کابینہ کی کمیٹی بنائی ہے جب حج پالیسی ہمیں بنانی ہے تو کابینہ کی کمیٹی کی کیا ضرورت ہے۔ وزیراعظم سے بات کرنے سے پہلے کمیٹی کو کچھ نہیں بتاؤں گا اور کابینہ کے اجلاس میں تمام بات رکھوں گا۔


سردار یوسف کی بات پر قائمہ کمیٹی کی سربراہ شگفتہ جمانی نے کہا کہ آپ کے حج اقدامات قابل ستائش ہیں اس معاملے پر کمیٹی مکمل طور پر آپ کے ساتھ ہے۔

یاد رہے کہ موجودہ حکومت اور سردار یوسف کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت سرکاری کوٹے پر حج کے خواہشمندوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں