غیر ضروری تارکین وطن سے چھٹکارا پانا ضروری ہے ، رکن مجلس شوریٰ

غیر ضروری تارکین وطن سے چھٹکارا پانا ضروری ہے ، رکن مجلس شوریٰ

ریاض:سعودی عرب میں ہر آئے دن خراب سے خراب تر ہو تی جارہی ہے ۔ ابھی تک تو صورت حال حکومت کے ہاتھ میں ہے  لیکن مستقبل میں سعودی شہریوں کی ملازمتوں کے حوالے سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے ۔ایسی صورت حال میں غیر ملکیوں کو سعودی عرب سے بے دخل کرنے کے لیے آوازیں بلند ہونے لگ گئی ہے ۔ اس کی اہم کڑی گزشتہ روز دیکھنے میں ملی جب رکن شوریٰ غیر ملکیوں کے بارے میں اہم بیان دیا ۔

تفصیلات کے مطابق رکن شوریٰ و پروفیسر سماجی علوم ڈاکٹر عبداللہ الفوزان نے مطالبہ کیا ہے کہ" ضرورت سے زیادہ غیر ملکی کارکنان سے چھٹکارا حاصل کرنا ضروری ہے"۔2015ءمیں 150ارب ریال کی ترسیل زر کی رپورٹ سے صدمے میں ہوں۔ الفوزان نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر تحریر کیا کہ تارکین وطن نے ایک برس کے اندر 150ارب ریال مملکت سے باہر بھجوا دیئے۔ حد سے زیادہ غیر ملکی کارکنان سے چھٹکارا حاصل کرکے ترسیل زر کے اعدادوشمار تبدیل کئے جاسکتے ہیں