کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے داعش سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد کو گرفتار کر لیا

کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے داعش سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد کو گرفتار کر لیا

سیالکوٹ: کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ  نے ایک کارروائی کے دوران کالعدم داعش سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد گرفتار کرلیا۔گرفتاری کے بعد دہشت  گرد کو نامعلقم مقام منتقل کر دیا گیا ۔


محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق سی ٹی ڈی نے سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں کارروائی کرکے کالعدم شدت پسند تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کو قبرستان شاہ شریف ڈسکہ سے گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے دھماکا خیز مواد سمیت دیگر آلات برآمد کیے۔