ایک لاکھ روپے تک ماہانہ آمدن پر کوئی انکم ٹیکس نہ لیا جائے، نواز شریف کی ہدایت

ایک لاکھ روپے تک ماہانہ آمدن پر کوئی انکم ٹیکس نہ لیا جائے، نواز شریف کی ہدایت

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف نے مشیر خزانہ کو ایک لاکھ روپے ماہانہ آمدن پر کوئی انکم ٹیکس نہ لینے کی ہدایت کردی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف سے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے رائے ونڈ میں ملاقات کی جس میں سابق وزیراعظم نے مشیر خزانہ کو چند اہم ہدایات دیں۔

سابق وزیرعظم نے مزید ہدایت دی کہ 15 فروری 2018 تک ایکسپورٹرز کے سیلز ٹیکس سو فیصد ری فنڈ کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ گیس کے نرخوں اور جی آئی ڈی سی سے صنعتکار بہت پریشان ہیں ان میں فوری کمی لائیں تاکہ پاکستانی صنعت کار جنوبی ایشیا کے صنعتکاروں سے مقابلہ کر سکیں۔

نواز شریف نے مشیر خزانہ کو ہدایت دی کہ انفرادی انکم ٹیکس میں فوری کمی لائی جائے اور اس کی شرح 15 فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے جب کہ ایک لاکھ روپے تک ماہانہ آمدن پر کوئی انکم ٹیکس نہ لیا جائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں