نواز شریف آج بھی ہمارے قائد اور (ن) لیگ کی قیادت کر رہے ہیں : خواجہ آصف

نواز شریف آج بھی ہمارے قائد اور (ن) لیگ کی قیادت کر رہے ہیں : خواجہ آصف


سیالکوٹ:وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہاہے کہ شاہد خاقان عباسی نے مساعد حالات میںوزارت عظمیٰ کاعہدہ سنبھالا اورآگے بڑھایا۔نوازشریف آج بھی ہمارے قائد ہیں اورمسلم لیگ ن کی قیادت کررہے ہیں۔آئندہ انتخابات میںبھی مسلم لیگ ن ہی فاتح ہوگی۔


سیالکوٹ میں ن لیگ کے ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کوآئے چندماہ ہی ہوئے ہیں اورمیں وثوق سے کہتاہوںکہ کوئی اورشخص اتنے اعتماداورکمٹمنٹ کے ساتھ وزارت عظمٰی کے منصب کوآگے نہیں لے جا سکتا۔ پارلیمانی کمیٹی اورکابینہ کوچلانااورمعیشت کودرپیش چیلنجوںکاسامناکرتے ہوئے نامساعد حالات کامقابلہ کرنانہایت مشکل کام ہے۔


انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی یہ تمام ذمہ داریاںبطوراحسن انجام دے رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ دفاعی محاذپرخطرات منڈلارہے ہیں۔سپرطاقتیں پاکستان کودھمکارہی ہیں۔ہماری مشرقی اورمغربی سرحدوںپرہروقت خطرات منڈلارہے ہیں۔ان حالات میں جوخلاء28 جولائی والے حادثے کے باعث پیداہوامیں سمجھتاہوں کہ کوئی اورشخص اس خلاء کوپرنہیںکرسکتا۔ماسوائے شاہدخاقان عباسی کے میرے لئے یہ ذاتی طورپرباعث فخرہے کہ میںان کی ٹیم کاحصہ ہوںاورانشاء اللہ یہ ٹیم جومیاں نوازشریف کامشن ہے یاان کے قوم سے وعدوں کو ایفاکرناہے اوربڑی کامیابی تک اس مشن کوایکشن تک لیکرجائیںگے کیونکہ آخرمیں آپ ہی فاتح ہونگے۔ہمارے مخالفوںکی قیاس آرائی اورتوقع تھی کہ 28 جولائی کے بعدہمارے قدم اکھڑجائیںگے۔لیکن اللہ کے فضل سے ہمارے دشمنوں کے قدم اکھڑرہے ہیں۔