پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ مائونٹ ایورسٹ بیس کیمپ پر پہنچ گئے

پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ مائونٹ ایورسٹ بیس کیمپ پر پہنچ گئے


اسلام آباد:عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ دنیا کی بلند ترین چوٹی کو موسم سرما میں سر کرنے مائونٹ ایورسٹ بیس کیمپ پہنچ گئے ہیں۔محمد علی سدپارہ دنیا کی بلند ترین چوٹی کو سرما میں بغیر آکسیجن سر کر کے عالمی ریکارڈ بنانے کیلئے پر عزم ہیں ۔


تفصیلات کے مطابق مائونٹ ایورسٹ کو موسم سرما کے د وران پہلی بار 1980میں سر کیا گیا تھا اور تب سے اب تک سر توڑکوششوں کے باوجود موسم سرما میں دوبارہ سر نہیں کیا جا سکا۔دنیا کی مشکل ترین چوٹی نانگا پربت کو موسم سرما کے دوران سر کر کے عالمی ریکارڈ بنانے والے محمد علی سدپارہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مائونٹ ایورسٹ میں گزشتہ دو روز سے موسم خوشگوار ہے اور وہ ا پنے ہسپانوی کو ہ پیما ایلکس کے ساتھ موسم سے مانوس ہونے کیلئے مائونٹ ایورسٹ کی مہم جوئی سے قبل قریب واقع 7200 بلند گروسچیک پیک سر کریں گے۔