بہت جلد شادی کی خوشخبری سناﺅں گی: کترینہ کیف

بہت جلد شادی کی خوشخبری سناﺅں گی: کترینہ کیف

ممبئی: اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ وہ بہت جلد شادی کی خوشخبری سنائیں گی۔

کترینہ کیف سے حالیہ انٹرویو میں ان کی شادی بارے سوال کیا گیا جس پر کترینہ کا کہنا تھا کہ وہ بہت جلد شادی کی خوشخبری سنائیں گی۔

ان سے پوچھا گیا کہ آپ شادی کے بعد بھی اپنے کام کو جاری رکھیں گی جس پر ان کا کہنا تھا کہ جب میں شادی کروں گی اور میرے بچے ہو جائیں گے تو میری پہلی ترجیح میری فیملی ہو   گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ایک بات پر یقین رکھتی ہوں کہ کسی کے لئے اپنی ذات کو نہیں گم کرنا چاہیے۔