صدر ٹرمپ کے بیٹے پر غداری کا الزام لگانے والا بیان پر مکر گیا

صدر ٹرمپ کے بیٹے پر غداری کا الزام لگانے والا بیان پر مکر گیا


واشنگٹن:دنیا میں صرف پاکستانی سیاست دان ہی یوٹرن لینے کے حوالے سے بدنام نہیں بلکہ امریکی بھی یو ٹرن لیتے ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق چیف سٹریٹجسٹ سٹیو بینن نے ان کے بیٹے کے حوالے سے اپنا بیان بدل دیا۔

ایک تازہ بیان میں ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ جونئیر حب الوطن انسان ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق چیف سٹریٹجسٹ سٹیو بینن نے صحافی مائیکل وولف کی کتاب میں ان کے صاحبزادے ٹرمپ جونئیر کے حوالے سے بیان دیا تھا۔بینن کا کہنا تھا ٹرمپ جونیئر کی روسی حکام سے جون 2016 میں ہوئی، ملاقات غداری کے زمرے میں آتی ہے۔

اب یو ٹرن لیتے ہوئے بینن نے تازہ بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ جونئیر ایک اچھے انسان اور محب وطن شہری ہیں۔بینن کے ٹرمپ جونیئر کو غدار کہنے کے بیان پر صدر نے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوکری سے نکالنے کے بعد ان کا دماغ خراب ہوگیا ہے۔