یمن میں اتحادی قوتوں کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا

یمن میں اتحادی قوتوں کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا


صنعاء :یمن میں اتحادی قوتوں کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تاہم دونوں پائلٹ زندہ بچ گئے ۔


تفصیلات کے مطابق سعودی قیادت کی اتحادی قوتوں کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے گرا ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ زندحہ بچنے والے پائلٹ کو جائے حادثہ سے سعودی عرب لیجایا گیا ہے۔ادھر حوثیوں کے ٹیلی ویژن چینل "الا مصیرہ" نے دعوی کیا ہے کہ اس طیارے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔