گیمز آف تھرونز کے جان سنو کی بدتمیزی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

گیمز آف تھرونز کے جان سنو کی بدتمیزی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی


لاس اینجلس :جب بات ہالی وڈ کے مشہور ٹی وی شو گیم آف تھرونز کی کی جاتی ہے تو دنیا میں تمام ضروری خبروں کو چھوڑ کر لوگوں کی توجہ صرف اسی شو کے جانب ہوجاتی ہے۔


شو کے مرکزی کردار اور جان اسنو کے کردار کو نبھانے والے کٹ ہارنگٹن کی نشے کی حالت میں ایک ویڈیومنظر عام پر آگئی جس میں انہیں شراب خانہ سے باہر نکلتے ہوئے اور بدتمیزی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔یہ واقعہ بار میں موجود ایک شخص نے اپنے فون کے زریعے ریکارڈ کیا جس کے بعد اس نے یہ ویڈیو انسٹگرام پر پوسٹ کی جس کے ردعمل میں اداکار کے مداحوں نے افسوس کا اظہار کیا۔ صرف یہی نہیں بلکہ اس ویڈیو میں انتظامیہ نے اداکار کو گھسیٹے ہوئے باہر بھی نکال پھینکا۔