یامی گوتم ”بتی گل میٹر چالو“ کا حصہ بننے پر خوش

یامی گوتم ”بتی گل میٹر چالو“ کا حصہ بننے پر خوش

ممبئی :اداکارہ یامی گوتم فلم ”بتی گل میٹر چالو“ کا حصہ بننے پر بے حد پرجوش دکھائی دے رہی ہیں۔

یامی گوتم نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ وہ شاہد کپور کے ساتھ فلم کا حصہ بننے پر بہت زیادہ پرجوش اور خوش ہیں۔ جس پر اداکار شاہد کپور نے انہیں فلم کا حصہ بننے پر خوش آمدید کہا ہے۔

فلم میں اداکارہ یامی گوتم وکیل کا کردار ادا کریں گی۔فلم کی کہانی بجلی کے بلوں کے مسائل پر مبنی ہے جو 31 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔