”ہیپی بھاگ جائیگی ریٹرنز“ سوناکشی عکسبندی کےلئے بنکاک پہنچ گئیں

”ہیپی بھاگ جائیگی ریٹرنز“ سوناکشی عکسبندی کےلئے بنکاک پہنچ گئیں

ممبئی : بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا فلم ”ہیپی بھاگ جائیگی ریٹرنز“ کے آخری شیڈول کی عکسبندی کے لئے بنکاک پہنچ گئیں۔

سوناکشی سنہا نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ فلم ”ہیپی بھاگ جائیگی ریٹرنز“ کے آخری شیڈول کی عکسبندی بنکاک میں ایک ماہ تک کی جائے گی۔

یہ فلم 2016ءمیں بنائی گئی فلم”ہیپی بھاگ جائیگی“ کا سیکوئل ہے جس کے ہدایتکار مدثر عزیز ہیں جبکہ فلم میں ڈیانا پنٹی، ابھے دیول، جمی شیر گل اور علی افضل بھی شامل ہیں۔