ترکی میں100 فوجیوں کو حراست میں لینے کا حکم دیدیا گیا

ترکی میں100 فوجیوں کو حراست میں لینے کا حکم دیدیا گیا
کیپشن: pic by twitter

انقرہ :پاکستان کے دوست ملک ترکی میں ترک استغاثہ نے مزید 100 فوجیوں کو حراست میں لینے کا حکم دیدیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان فوجیوں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ امریکہ میں مقیم جلا وطن ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کے نیٹ ورک سے تعلق رکھتے ہیں۔

ترک حکومت 2016 ءکی ناکام فوجی بغاوت کا الزام فتح اللہ گولن تحریک پر ہی عائد کرتی ہے جبکہ مقامی میڈیا کے مطابق ان فوجی اہلکاروں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام کے تحت ترکی میں 77 ہزار افراد گرفتار جبکہ ڈیڑھ لاکھ سرکاری ملازمین کو ان کے عہدوں سے برطرف کیا گیا ہے۔