ڈی جی خان، سرگرم پی ٹی آئی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق

ڈی جی خان، سرگرم پی ٹی آئی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
کیپشن: راشد بخاری فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں چار دن تک اسپتال میں زیر علاج رہے۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

ڈیرہ غازی خان: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور انشورنس کمپنی کے ریجنل مینیجر راشد بخاری چار روز زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئے جن پر حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔

ڈیرہ غازی خان میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کے رہنما اور معروف انشورنس کمپنی کے ریجنل منیجر راشد بخاری کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج نی نیوز نے حاصل کر لی

راشد بخاری پر حملے کا یہ واقعہ 2 جنوری کو رات تقریباً گیارہ بجے پیش آیا تھا۔فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ایک ملزم راشد بخاری کے پیچھے بھاگتے ہوئے فائر کرتا ہے۔ فوٹیج میں ملزم کا چہرہ نظر آ رہا ہے جبکہ فائرنگ سے راشد بخاری شدید زخمی ہوئے۔

راشد بخاری فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں چار دن تک اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 6 جنوری کی رات ساڑھے گیارہ بجے وہ دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مقتول کے پسماندگان میں بیوہ، دو بیٹیاں اور والدین شامل ہیں۔