سعودی عرب میں بندر کاگوشت کھلایا جاتا ہے یا نہیں ؟ میونسپلیٹی حکام کا اہم بیان سامنے آگیا

سعودی عرب میں بندر کاگوشت کھلایا جاتا ہے یا نہیں ؟ میونسپلیٹی حکام کا اہم بیان سامنے آگیا
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

طائف: سعودی عرب کے اہم ترین شہر طائف کے ریسٹورینٹ پر بندرکا گوشت کھلائے جانے کے حوالے سے سعودی میونسپلیٹی حکام کا کہناہے کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔


سوشل میڈیا پر جلایا جانا والے ویڈیو کلپ کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ تاہم ابھی تک کی تحقیقات کے مطابق انہیں کوئی ایسی ریسٹورینٹ نہیں ملا۔
ان کا مزید کہناتھا کہ کوئی بھی ریستوران اس طرح کی کوئی بھی جسارت نہیں کر سکتا ۔ اور اگر کسی بھی ریسٹورینٹ انتظامیہ نے ایسی کوئی بھی حرکت کی ہو گی وہ قانون کے شکنجے سے بچ نہیں سکتا ۔

سعودی عرب کی میونسپلیٹی حکام نے مملکت خاص کر طائف میں موجود تمام شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ایسی غلط خبروں پر کان نہ دھریں ان کا کہناہے کہ ماضی میں بھی کتے ، خچر اور کئی اور جانوروں کے گوشت سے تیار کردہ ڈشوں کی وجہ کافی جگ ہنسائی ہوئی مگر بعد میں ہو جھوٹی ہی ثابت ہوئی ہیں ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے سوشل میڈیا پر نامعلوم اکاﺅنٹ سے طائف کے ایک ہوٹل کے اندر بندر کے گوشت سے تیار کردہ ڈش کھلائی جارہی تھی۔