چین نے مسلسل 40 گھنٹے تک پرواز کرنیوالا جاسوس ڈرون تیار کرلیا

چین نے مسلسل 40 گھنٹے تک پرواز کرنیوالا جاسوس ڈرون تیار کرلیا
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

بیجنگ: چین نے اپنا پہلا ایسا سٹیلتھ جاسوس ڈرون طیارہ بنا لیا جسے راڈار سے پکڑنا ممکن نہیں جبکہ وہ ایک بار ایندھن بھرنے کے بعد مسلسل 40 گھنٹے تک پرواز کرسکتا ہے۔ سکائی ہاک نامی یہ ڈرون 3 ہزار میٹری کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے بالکل صاف تصویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سکائی ہاک کو چینی زبان میں تیان ینگ کا نام دیا گیا ہے جو کہ سی ہاک جنرل ایوی ایشن ایکوپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے تیار کیا ہے جسے 2012ءمیں چین کے سرکاری ادارے چائنا ایرو سپیس سائنس اینڈ انڈسٹری کارپوریشن نے تشکیل دیا تھا۔

9adc4a2e097584ebdd1d61b5db043089

اس میں 7 مختلف کیمرے لگائے گئے ہیں جن میں سے ایک انفراریڈ کیمرہ ہے جبکہ ایک ملٹی سپیکٹرل کیمرہ جس کی بدولت یہ 360 ڈگری پر دشمن کی جاسوسی کر سکتا ہے۔ یہ طیارہ ساڑھے 7 ہزار میٹر بلندی تک پرواز کرسکتا ہے جبکہ 370 کلوگرام شامل بھی اپنے ساتھ لے جاسکتا ہے۔

سی ہاک سے قبل چین 3 سٹیلتھ ڈرونز متعارف کرا چکا ہے جن میں سے ایک سٹار شیڈو ہے جو لڑاکا ڈرون ہے۔ دوسرا شارپ سورڈ جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ 2 ٹن بم اپنے ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ تیسرا سی ایچ 805 یا رینبو 805 ہے جو کہ چینی فضائیہ کے اہلکاروں کی تربیت کے لیے ڈیزائن کیا جانے والا ٹارگٹ ڈرون ہے۔