مریم نواز نے اپنی میڈیا ٹیم کو دوبارہ متحرک کرنے کا فیصلہ کر لیا

مریم نواز نے اپنی میڈیا ٹیم کو دوبارہ متحرک کرنے کا فیصلہ کر لیا
کیپشن: رواں ہفتہ کے آخر میں مریم نواز اپنی میڈیا ٹیم کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گی۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: مریم نواز نے اپنی میڈیا ٹیم کو متحرک کرنے کا فیصلہ کر لیا اور نواز دور میں وزیراعظم ہاؤس میں قائم میڈیا سٹریٹجی اینڈ کیمونیکشن سیل کو دوبارہ فعال کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں مریم نواز رواں ہفتہ اپنی سابق میڈیا ٹیم سے ملاقات کریں گی اور موجودہ صورتحال کے پیش نظر میڈیا حکمت عملی طے کی جائے گی۔

مریم نواز نے ابتدائی مرحلہ پر خود آگے آنے کے بجائے اپنی ٹیم کو از سر نومنظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امکان ہے کہ رواں ہفتہ کے آخر میں مریم نواز اپنی میڈیا ٹیم کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گی اور اس تناظر میں ماڈل ٹائون لاہور کے پارٹی آفس میں مریم نوازکے لئے آفس قائم کیا جا رہا ہے جہاں وہ باقاعدگی کے ساتھ بیٹھا کریں گی۔

خیال رہے کہ ان کی میڈیا ٹیم میں مریم اورنگزیب، دانیال عزیز، ڈاکٹر طارق فضل، محمد زبیر، مصدق ملک، محسن شاہنواز رانجھا، طلال چودھری، بیرسٹر دانیال، مائزہ حمید نمایاں ہیں، ٹیم کاجلد مشاورتی اجلاس ہو گا۔