جنوبی پنجاب کیلئے الگ پبلک سروس کمیشن بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا

جنوبی پنجاب کیلئے الگ پبلک سروس کمیشن بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا
کیپشن: جنوبی پنجاب پبلک سروس کمیشن رواں سال مارچ کے تیسرے ہفتے میں کام شروع کر دے گا۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: گورنر پنجاب کی ہدایت پر جنوبی پنجاب کیلئے الگ پبلک سروس کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو رواں سال مارچ سے اپنا کام شروع کر دے گا۔جنوبی پنجاب پبلک سروس کمیشن کا دفتر ملتان میں بنایا جائے گا اور گورنر پنجاب کی ہدایت پر چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن نے اس حوالے سے کام شروع کر دیا ہے۔

جنوبی پنجاب پبلک سروس کمیشن رواں سال مارچ کے تیسرے ہفتے میں کام شروع کر دے گا جو امتحان لینے، پیپر پرنٹنگ میں خود مختار ہو گا۔

پنجاب پبلک سروس پبلک کمیشین صوبے کے سرکاری اداروں میں بھرتیوں کیلئے تحریری امتحان کا انعقاد کرتا ہے جس میں شرکت کیلئے جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کو دور دراز علاقوں سے بڑے شہروں جانا پڑتا تھا۔

جنوبی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے قیام سے نہ صرف نوجوانوں کی مشکلات کم ہوں گی بلکہ روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔