آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی

آئی سی سی نے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی
کیپشن: Photo: AP

دبئی :آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی جس میں ٹاپ 10 بلے بازوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے .

آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق بیٹنگ فہرست کے ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔بیٹسمین اظہرعلی ٹاپ ٹین سے باہر ہوکر 19ویں نمبر پر چلے گئے ۔


دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں نصف سنچری اسکور کرنے والےاسد شفیق5درجے ترقی کے بعد 24 ویں نمبر پر آ گئے ہیں ۔نوجوان بلے باز بابراعظم کا 2 درجے ترقی کےبعد 25 واں نمبر ہے ۔بولرز میں محمد عباس ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے ۔شاہین آفریدی 13 نمبر ترقی کرکے 60 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔