سی پیک سے 700000نوکریاں دینے کے منصوبےتیزی سے جاری

سی پیک سے 700000نوکریاں دینے کے منصوبےتیزی سے جاری
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا


اسلام آباد: سی پیک سے مقامی لوگوں کے لیے2030 تک سات لاکھ نوکریاں پیدا ہوں گی۔


چینی سفارتخانے سے حاصل ہونے والے ڈاکومنٹس کے مطابق، اب تک مقامی لوگوں کو 75000براہ راست نوکریاں مہیا ہو چکی ہیں۔ جبکہ وزارت منصوبہ بندی کی ایک تازہ تحقیق کے مطابق، نئے معاہدوں کے تحت سی پیک سے بارہ لاکھ نوکریاں پیدا ہوں گی۔ ملک میں معاشی ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے چینی کمپنیاں بہت سے پراجیکٹس کو پاکستانی کمپنیوں کو بھی دے رہی ہیں۔


چینی حکومت نے مختلف شعبہ جات جیسا کہ تعلیم، زراعت، میڈیکل کیئر، غربت کا خاتمہ، پانی کی سپلائی اور ٹیکنیکل ٹریننگ میں سماجی تعاون کے فروغ پر زور دے رہی ہیں۔ چینی کمپنیوں نے کئی شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کے ٹرانسفر کے ذریعہ سے پاکستانی مین پاور کو فائدہ مند بنانے میں مدد دی ہے۔

چینی کمپنیوں نے ہزاروں پاکستانی طالب عملوں، انجینئرز اور ٹیکنیشنز کو اپنے ملک میں اعلی تعلیم اور ہنر مندی میں مہارت حاصل کرنے کے لیے اسکالرشپ دیے ہیں۔لاہور اور کوئٹہ میں 2 ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ بھی قائم کیے ہیں ۔