افغان صدر کے خصوصی نمایندے کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات

افغان صدر کے خصوصی نمایندے کی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات
کیپشن: فوٹو ٹوئٹر

اسلام آباد: افغان صدرکےخصوصی نمایندےعمرداؤدزئی کی وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سےاسلام آباد میں خصوصی ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل سمیت اہم علاقائی ،عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق افغان صدر کے خصوصی نمایندے عمر داؤد زئی کی وزیرخزانہ شاہ محمود قریشی وے ملاوات ہوئی جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان نمایندے کو افغانستان میں قیام امن کیلیےپاکستان کی کاوشوں سے آگاہ کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کی کاوشوں کی بدولت آج دنیا ہمارے موقف کی تائید کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پوری تندہی کیساتھ افغان مسئلے کے سیاسی،دیرپا پرامن حل کیلیےکرداراداکیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن پورے خطے کیلیےامن و استحکام کا ضامن ہے اور پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلیےہمیشہ اپنابھرپورکرداراداکرتارہے گا۔

افغان صدرکےخصوصی نمایندےنےافغان مفاہمتی عمل کےلیےپاکستان کی کاوشوں کوسراہا اور کہا کہ افغانستان کےدیرینہ،سنگین مسئلےکو بات کےذریعے حل کرنے کاوقت آگیا ہے۔

خیال رہے کہ افغان صدر کے نمایندہ خصوصی عمر داؤد زئی تین روزہ دورہ پاکستان پر ہیں ۔