امریکہ ، افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور کل قطر میں شروع ہوگا

امریکہ ، افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور کل قطر میں شروع ہوگا
کیپشن: image by facebook

پشاور : امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان امن مذاکرات کا دوسرا دور کل سے قطر میں شروع ہوگا ، امن مذاکرات جمعرات تک جاری رہیں گے ۔

تفصیلات کےمطابق امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان امن مذاکرات کا دوسرا دور کل سے قطر میں شروع ہو رہا ہے جوکہ جمعرات تک جاری رہے گا ، افغان طالبان کے دو سینئر کمانڈرز نے بتایا کہ مذاکرات کا دوسرا دور سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد کرانا چاہتے تھے لیکن ایسا نہیں ہوسکا ہے ۔

انھوں نے بتایا کہ امریکی حکام سے مشاورت کے بعد طے پایا تھا کہ امن مذاکرات کا دوسرا دور قطر میں ہوگا ۔امریکہ کے عراق اور افغانستان میں سابق سفیر زلمے خلیل زاد امریکہ کی جانب سے مذاکراتی وفد کی قیادت کریں گے ۔

متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے متعلق سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ امریکہ اور افغان طالبان کے علاوہ مذاکرات کے دوسرے دور میں کوئی تیسرا فریق شرکت نہیں کر رہا ہے ۔