گوگل کا موبائل فونز کے لیے نیا ورژن متعارف کروانے کا اعلان

گوگل کا موبائل فونز کے لیے نیا ورژن متعارف کروانے کا اعلان
کیپشن: image by facebook

نیویارک : جائنٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کروم کا اینڈرائیڈ موبائل فونز کے لیے نیا ورژن متعارف کروانے کا اعلان ، آئندہ موبائل میں کروم نئے روپ میں دکھائی دے گا۔

تفصیلات کےمطابق امریکہ کی جائنٹ کمپنی گوگل کروم نے اینڈرائیڈ موبائل فونز کے لیے نیا ورژن متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے ، آئندہ موبائل فون میں گوگل کروم نئے روپ میں دکھائی دے گا۔

گوگل کے مطابق موبائل فون کے لیے بنائے گئے کروم کے نئے ورژن کو وقت کے ساتھ ساتھ اپ ڈیٹ کیا جاتا رہے گا جبکہ اس میں نئے ٹولز بھی متعارف کرائے جائیں گے ، جس سے صارفین محظوظ ہوں گے۔

یہ اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں کہ گوگل کروم موبائل کے لیے ڈارک ورژن کو ہی متعارف کروا دیا جائےجوکہ صارفین میں کافی زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔