چیئرمین پی سی بی احسان مانی کل وزیراعظم سے ملاقات کریں گے

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کل وزیراعظم سے ملاقات کریں گے
کیپشن: Photo: AP

لاہور:(قادر خواجہ ) چیرمین پی سی بی احسان مانی اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات کل ہوگی.احسان مانی وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے امور پر مکمل بریفنگ دیں گے.


ذرائع کے مطابق چیرمین پی سی بی احسان مانی کل اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے اس سلسلے میں احسان مانی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔جہاں وہپ وزیراوعظم عمران خان کو کرکٹ بورڈ کے امور پر مکمل بریفنگ دیں گے ۔احسان مانی وزیراعظم ٹاسک فورس برائے کھیل کے سربراہ کی حیثیت سے بھی بریفنگ دیں گے۔ احسان مانی نے کھیلوں کی بہتری کے لیے تجاویز پر مشتمل اپنی رپورٹ مرتب کر لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان مانی وزیراعظم عمران خان کو رپورٹ کل پیش کریں گے۔جس میں تمام کھیلوں کی بہتری کے لیے انفراسٹرکچر بہتر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔رپورٹ میں ہاکی کے حوالے سے  چیرمین پی سی بی احسان مانی وزیراعظم عمران خان کو   تجویز دیں گے کہ ہاکی فیڈریشن کو کارپوریٹ ادارہ بنایا جائے ۔

ہاکی کے علاوہ ان کی احسان مانی وزیراعظم عمران خان کو سکواش اور سنوکر سمیت دیگر کھیلوں  کے لیے ضلعی سطح پر مشترکہ انفراسٹریکچر لانے کی بھی تجویز دیں گے ۔


خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کھیلوں کی بہتری کے لیے ٹاس فورس تشکیل دے رکھی ہے اور چیرمین پی سی بی احسان مانی ٹاس فورس کے سربراہ  ہیں۔