ملالہ یوسف زئی نے امریکی مزاحیہ اداکار کی کلاس لے لی ، ٹوئیٹ بھی کر ڈالی

ملالہ یوسف زئی نے امریکی مزاحیہ اداکار کی کلاس لے لی ، ٹوئیٹ بھی کر ڈالی
کیپشن: image by Twitter

نیویارک : پاکستان سے تعلق رکھنے والی نوبل لیکچرار ملالہ یوسفزئی نے امریکی مزاحیہ اداکار ٹریور نوح کی کلاس لے لی ۔

379208c14f4fcbc54b2b0b4a3449d3bc

ملالہ انٹرویو کے لیے پہنچیں تو ٹریور سیٹ پر موجود نہیں تھے ، ملالہ نے تھوڑے انتظار کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں  لکھا کہ شو کا میزبان ٹریور کہاں ہے ؟ جس پر ٹریور نے جوابی ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں نروس ہوں کہ آپ سے کیسے گفتگو کی شروعات کروں گا۔

7442e0ea7acf899ff0d4afee10016398

خیر ملالہ یوسف زئی کا انٹرویو تو ایک طرف رہ گیا دونوں کے درمیان ہونے والی ٹوئیٹر پر گفتگو سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ، دونوں کے درمیان ہونے والی گفتگو کو ٹوئیٹر پر خوب سراہا گیا ، خاص طور پر امریکی اداکار ٹریور کے تاخیر سے شو میں آنے پر لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ۔

379208c14f4fcbc54b2b0b4a3449d3bc