حکومت پر تنقید ، عامر لیاقت نیو نیوز کا لائیو پروگرام چھوڑ کر بھاگ گئے

حکومت پر تنقید ، عامر لیاقت نیو نیوز کا لائیو پروگرام چھوڑ کر بھاگ گئے
کیپشن: فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت شو چھوڑ کر بھاگ گئے ۔

نیو نیوز کے پروگرام نیوز ٹاک میں آئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت لائیو شو  چھوڑ  کر بھاگ گئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر بہرہ مند  کی حکومت پر تنقید عامر لیاقت سے برداشت نہ ہوئی اور پارٹی مؤقف بیان کیے بغییر پروگرام سے اٹھ کر چلے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر بہرہ مند نے عمران خان اور ان کی جماعت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان دوسرے ممالک میں جا کر پاکستان کی بے عزتی کرواتے ہیں ۔عمران خان کے حالیہ دورہ ترکی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سینیٹر بہرہ مند نے کہا کہ عمران خان ترکی گئے تو ان کا استقبال ایک میئر نے کیا جو کہ پاکستان کی بدنامی ہے ۔

پیپلز پارٹی رہنما نے یہ بھی کہا کہ عمران خان، زلفی بخاری اور دوسرے لوگ جو اس وقت عمران خان کیساتھ جڑے ہوئے ہیں ان کی کوئی عزت نہیں ہے جس پر ڈاکٹر عامر لیاقت بھڑک اٹھے اور بولے کہ اگر زلفی بخاری کی بات ہو گی تو میں بھی یہاں فریال تالپور ، انور سہیل اور مراد علی شاہ کا نام لوں گا۔ان سارے چوروں، لٹیروں اور ڈاکؤوں کا نام لوں گا ۔

پھر انہوں نے میزبان یشفین جمال سے کہا کہ میں یہ پروگرام چھوڑ کر جا رہا ہوں کیونکہ میں ایسے لوگوں سے بات نہیں کرتا جن کے پاس دلیل نہ ہو ۔