ایران میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 170 مسافر ہلاک

ایران میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 170 مسافر ہلاک
کیپشن: بوئنگ 737 مسافر طیارہ تہران سے یوکرائن کے دارالحکومت کیف جا رہا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ اے ایف پی

تہران: انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر یوکرین کا بوئنگ 737 مسافرطیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 170 مسافر ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یوکرین کا بوئنگ 737 مسافر طیارہ ٹیک آف کے چند ہی منٹ بعد گر گیا۔ طیارے میں سوارتمام 170 افراد ہلاک ہو گئے۔

بوئنگ 737 مسافر طیارہ تہران سے یوکرائن کے دارالحکومت کیف جا رہا تھا۔ حادثہ تکینکی خرابی کے باعث ہوا۔ طیارے کے پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی لیکن طیارہ زمین پر گر کر تباہ ہو گیا۔