جلال پور بھٹیاں, رائس مل کے کیبن میں گیس بھرنے کے بعد دم گھنٹے سے 2 مزدور جاں بحق

جلال پور بھٹیاں, رائس مل کے کیبن میں گیس بھرنے کے بعد دم گھنٹے سے 2 مزدور جاں بحق

 جلال پور بھٹیاں میں قائم مازکو رائس مل میں پیش آیا ہے عاطف علی اور نعمان علی نے سردی کی شدت کم کرنے کے لئے کیبن میں چاولوں کے آٹے کو آگ لگائی اور دونوں مزدور آگ جلانے کے بعد کیبن میں سو گئے آگ کے باعث کیبن میں گیس بھر گئی۔


گیس بھرنے سے دونوں مزدور دم توڑ گئے ہیں جاں بحق ہونے والا عاطف علی عالم پورہ جبکہ نعمان علی جلال پور کہنہ کا رہائشی تھا دونوں مزدوروں کی لاشیں اسپتال منتقل کئی گئیں جہاں سے لاشیں ورثا کر حوالے کر دی گئیں ہیں۔

جبکہ ورثا کا کہنا ہے کہ اب کیبن کے اندر سے جلایا جانے والا آٹا بھی غائب کر دیا گیا ہے میں یہاں یہ بھی بتاتا چلوں کہ کچھ سال پہلے بھی ایک مزدور اسی مل میں کام کے دوران جاں بحق ہو گیا تھا مل میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔