انٹر بینک میں ڈالر 13پیسے مہنگا ہوگیا

انٹر بینک میں ڈالر 13پیسے مہنگا ہوگیا

کراچی:کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہو گیا۔


انٹر بینک میں ڈالر 155 روپے سے بڑھ کر 155.13 روپے کا ہوگیا ۔خیال رہے گذشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوگیا تھا جس کے بعد ڈالر 154.95 سے بڑھ کر155.02 روپے میں فروخت ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔