قومی کرکٹر شرجیل خان کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا

قومی کرکٹر شرجیل خان کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا

لاہور: قومی کرکٹر شرجیل خان کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا ۔

کرکٹر شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز کے مطابق قومی کرکٹر کا نام وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے ای سی ایل سے نکالا گیا ہے۔شیغان اعجازکا کہنا ہے کہ شرجیل خان آئندہ ایک دو روز میں بیرون ملک روانہ ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے 13 نومبر 2019 کو وفاقی وزارت داخلہ کو کرکٹرشرجیل خان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔شرجیل خان پی ایس ایل سیزن ٹو میں اسپاٹ فکسنگ کے مرتکب پائے گئے تھے،پی سی بی نے جرم ثابت ہونے پر شرجیل خان پر پانچ سال کی پابندی عائد کی تھی۔

شرجیل خان کو پی ایس ایل 2020 کے لیے کراچی کنگز نے منتخب کررکھا ہے۔رپورٹ کے مطابق شرجیل خان نے پابندی ختم ہونے کے بعد پی سی بی کی جانب سے ری ہیبلی ٹیشن پروگرام کا بھی حصہ رہے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں کلب کرکٹ شہر قائد میں کھیلی ہے۔