پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے اضافہ

 پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے اضافہ

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستانی مارکیٹ بھی سونے کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق، پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے اضافے کے بعد 93 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 770 روپے اضافے کے بعد 79 ہزار 731 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1596.30 ڈالر ہے جبکہ خام تیل کی قیمت 64 سینٹ اضافے سے 63.34 ڈالر فی بیرل ہے۔