ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برف باری

ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برف باری

لاہور: ملک  کے مختلف حصوں میں ٹھنڈ برقرار ہے ،، مانسہرہ کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارش اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ شروع  گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارش اور بالائی علاقوں مری ، گلیات اور کالم  میں برف باری کا سلسلہ آج دوبارہ سے  شروع ہو گیا ہے۔

بارش سے سردی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔کاغان ویلی میں چار فٹ جبکہ بابو سر ٹاپ پر اس وقت تک  چھ فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔

برف باری نے سیاحتی مقامات کے حسن کو دوبالا کردیا جہاں درجہ حرارت منفی ہونے کے باوجود سیاحتی مقام شوگراں پر سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری  جہاں سیاح اپنی فیملی کے ہمراہ برف باری کے خوبصورت نظاروں سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔

  اگلے 24 گھنٹے میں  چند مقامات پر  بادل برسنے اورپہاڑوں پر برف  پڑنے  کی توقع ہے  ، پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھاۓ رہنے کی توقع۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوری کے وسط میں دھند کی شدت میں اضافہ ہوگا۔


۔جنوری کے آخری ہفتے میں بھی بارش کے امکانات ہیں۔ اسلام آباد میں بھی  آج  ہلکی رم   جھم کا امکان ہے، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان ،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں اگلے 24 گھنٹے میں  چند مقامات پر  بادل برسنے اورپہاڑوں پر برف  پڑنے کا امکان ہے ۔

 اسلام آباد میں بھی  آج  ہلکی رم   جھم کا امکان ہے۔ تورغر   اور بٹگرام  میں برف پڑنے سے  بالائی  علاقوں  سے  رابطہ منقطع   ہوگیا ۔