ساؤتھ افریقہ نے دورہ پاکستان کے لیے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کردیا

ساؤتھ افریقہ نے دورہ پاکستان کے لیے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کردیا
کیپشن: پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے افریقی اسکواڈ کا اعلان

کیپ ٹاؤن: ساؤتھ افریقہ نے دورہ پاکستان کے لیے ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کردیا. جنوبی افریقہ کی قیادت کونٹین ڈی کوک کے سپرد کردی گئی۔ 

20 رکنی اسکواڈ  میں ٹمبا باووما، ایڈن مارکرم، فاف ڈوپلیسی، ڈین ایلگر ، کاگیسو ربادا، ڈائن پریٹوریئس، کیسومہاراج، لنگی نگیڈی، رائیسی ون ڈر ڈسن، اینرچ نورٹجی، ویئان ملڈر، لوتھو سمپالا، بیئوران ہینڈرکس، کائل وررائین، سائرل اروی ، کیگان پیٹرسن، تبریز شمسی، جارج لینڈے، ڈارئن ڈوپویلین اور  اوٹینئل بارٹمین سکواڈ میں ساؤتھ افریقین اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ 

جنوبی افریقی ٹیم سولہ جنوری کو کراچی پہنچے گی۔ جہاں پر بائیو اسکیور ببل میں رہنے کے بعد افریقی ٹیم کا پاکستان کیساتھ 28 فروری کو پہلے ٹیسٹ میچ ہوگا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں یہ میچ کھیلا جائیگا۔ 

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میں 4 فروری کو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔ 

ٹیسٹ سیریز کے اختتام کے بعد 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کا آغاز ہو گا ۔ ٹی 20 میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیگے۔ یہ میچز بالترتیب 11، 13 اور 14 جنوری کو کھیلے جائینگے ۔ سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم میں فی الحال اعلان نہیں کیا گیا۔