لواحقین کے مطالبات منظور ہو چکے، اب وہ پیاروں کی تدفین کر دیں، علی زیدی

لواحقین کے مطالبات منظور ہو چکے، اب وہ پیاروں کی تدفین کر دیں، علی زیدی
کیپشن: لواحقین کے مطالبات منظور ہو چکے، اب وہ پیاروں کی تدفین کر دیں، علی زیدی
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ علی زیدی نے کہا ہے کہ سانحہ مچھ کے لواحقین کے مطالبات دو دن سے منظور ہو چکے ہیں اور وہ اپنے پیاروں کی تدفین کر دیں ۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ ذاتی طور پر شہدا کے اہلِ خانہ سے بات کی ہے اور وہ اپنے پیاروں کی تدفینچاہتے ہیں  اور 2 دن سے ان کے مطالبات بھی منظور ہو چکے ہیں ، وقت کے ساتھ باقی چیزیں بھی کھل کے سامنے آ جائیں گی ، مجھ پہ لازم ہے کہ حق بات کا پرچار کروں اور میرے شجرے میں حسین ابن علی لکھا ہے۔ 

60c24b9d57cc936ffad42f013a835697

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے سانحہ مچھ متاثرین کے لیے تیار کیا گیا معاہدہ ٹوئٹر پر جاری کردیا۔ علی زیدی نے لکھا کہ یہ رہے مطالبات اور یہ رہا معاہدہ جو پچھلے 2 دن سے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں چکاسکتا،تاہم معاوضےکی رقم کافی بڑھا دی ہے۔ تمام مطالبات تسلیم ہونے کے باوجود بھی وہ کون ہیں جو شہدا کی لاشوں پہ سیاست کررہےہیں؟

دوسری طرف وزیراعلی بلوچستان جام کمال کی یقین دہانیوں کے باوجود ہزارہ کمیونٹی نے میتوں کی تدفین سے انکار کر دیا ۔