اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے مستعفیٰ ہوا ہوں لیکن پارٹی سے نہیں، فردوس شمیم

اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے مستعفیٰ ہوا ہوں لیکن پارٹی سے نہیں، فردوس شمیم
کیپشن: اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے مستعفیٰ ہوا ہوں لیکن پارٹی سے نہیں، فردوس شمیم
سورس: فائل فوٹو

کراچی: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ قائد حزب اختلاف کے عہدے سے مستعفیٰ ہوا ہوں اور پارٹی سے نہیں ہوا۔ اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھیج دیا ہے جبکہ تحریک انصاف میری پہلی اور آخری جماعت ہے کہیں نہیں جا رہا۔ 

ذرائع کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کی مرکزی قیادت کے ساتھ اختلافات تھے اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے انہیں مستعفیٰ ہونے کا کہا تھا۔

فردوس شمیم نقوی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پارٹی کے چیئرمین کو استعفیٰ واٹس ایپ پر بھیج دیا ہے اور گورنر سندھ نے اپوزیشن پارٹی کے پارلیمانی لیڈرز کو ملاقات کیلئے بلایا ہے۔ اس بارے میں پارٹی کا جو فیصلہ ہے وہ مجھے منظور ہے۔ 

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے بطور اپوزیشن لیڈر تین ماہ قبل بھی استعفیٰ پارٹی چیئرمین کو جمع کرایا تھا۔

خیال رہے کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کراچی میں گیس بحران پر وفاقی وزرا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے نہ صرف پی ٹی آئی حکومت بلکہ وزیراعظم عمران خان پر بھی شدید تنقید کی تھی۔