احد رضا میر اور سجل علی میں علیحدگی کی خبریں، مداحوں کی پریشانی میں اضافہ

احد رضا میر اور سجل علی میں علیحدگی کی خبریں، مداحوں کی پریشانی میں اضافہ

لاہور: شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی  کی علیحدگی کے حوالے سے ایک بار پھر  قیاس آرائیوں نے زور پکڑ لیا ہے، اداکارہ سجل علی کچھ عرصہ قبل ان خبروں کو  بے بنیاد قرار دے چکی ہیں لیکن ان کی بہن صبور علی  کی شادی کی تقریبات  میں احد  رضا کی عدم شرکت نے مداحوں کی پھر پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے۔

سجل علی  کی بہن اور اداکارہ صبور علی کی شادی کی تقریبات شروع ہونے کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار تھا تاکہ تقریب میں احد اور سجل کی ایک ساتھ موجودگی ان کی پریشانی کو دور کرسکےاور عرصے سے جاری  قیاس آرئیاں بھی دم توڑ سکیں۔ تاہم  سوشل میڈیا پر صبور علی کی مایوں کی ویڈیو ز اور تصاویر  سامنے آنے کے بعد فنکار جوڑی کے مداح  ایک بار پھر کافی مایوس ہوئے کیونکہ احد رضا میر اب تک ہونے والی کسی بھی تقریب میں نظر نہیں آئے۔

39b9e45e65603ba91a1777a683e4f269

سوشل میڈیا صارفین احد رضا میر  کی جانب سے فیملی کے اہم فنکشن میں عدم شرکت کا ذکر کرتے ہوئے تبصرے کرتے رہے جب کہ اس جوڑے کے مداح کافی پریشان ہیں کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ یہ قیاس آرائیاں حقیقت میں تبدیل ہوں۔تاہم مداحوں کی پریشانی میں اس وقت مزید اضافہ ہو گیا جب سوشل میڈیا پر انکشاف ہوا کہ احد رضا میر اپنی اہلیہ اداکارہ سجل علی کی بہن  صبور علی کی شادی کی تقریب کا حصہ تو نہیں بنے بلکہ دبئی میں اپنے والدین کے ہمراہ ایک شادی کی تقریب میں دکھائی دئیے  ۔

18fb896a9b23b673c3b20a9abaa2f326

یاد  رہے کہ کچھ عرصہ قبل سجل علی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں شوہر کے ساتھ طلاق کی خبروں کو  افواہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح کی خبریں بے بنیاد  ہیں ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ  اب ہم دونوں نے فیصلہ کہ  ہمیں تھوڑا سا بریک لینا چاہیئے کیونکہ دونوں ایک ساتھ بہت کثرت سے اداکاری کرتے رہے ہیں تو اب اس وقت تک دونوں ساتھ کام نہیں کریں گے جب تک کوئی ایسی کہانی سامنے نہ آئے جس پر وہ دونوں ساتھ کام کرنے سے انکار نہ کرسکیں۔

مصنف کے بارے میں